جاہ و حشم

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - شان و شوکت، کروفر، ٹھاٹھ، لاؤ لشکر؛ دولت، عزت، اقتدار۔  صاحب تاج و تخت بھی موت سے یاں نہ بچ سکے جاہ و حشم سے کیا ہوا کثرت زر نے کیا کیا      ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٥٤:١ )

اشتقاق

فارسی زبان میں اسم 'جاہ' کے بعد حرف عطف 'و' لگا کر عربی سے ماخوذ اسم 'حشم' لگانے سے مرکب عطفی 'جاہ و حشم' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر